اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ماحولیاتی سفارتکاری میں بڑی پیشرفت ،پاکستان، ناروے میں تاریخی معاہدہ،پاکستان کےلئے بین الاقوامی کاربن تجارت، کلائمیٹ فنانس، صاف توانائی اور کلائمیٹ سمارٹ زراعت میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھل گئے۔
اسلام آباد میں وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے معاہدے کو تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہامعاہدہ پاکستان کو کاربن مارکیٹ کی تیاری سے عملی عملدرآمد کے مرحلے میں داخل کرےگا،آرٹیکل 6.2 کے تحت پاکستان کا پہلا دوطرفہ معاہدہ ماحولیاتی ترجیحات میں بین الاقوامی تعاون ،سرمایہ کاری کےلئے قابل اعتماد راستہ ہے۔
ناروے کے سفیر پیر البرٹ الساس نے کہا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان ماحولیاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ،پاکستان میں حقیقی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ماحولیاتی سفارتکاری میں بڑی پیشرفت ،پاکستان، ناروے میں تاریخی معاہدہ



















