علی رندھاوا تبدیل، لیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف چیف کمشنر اسلام آباد تعینات

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) علی رندھاوا تبدیل ،گریڈ 20 کے لیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف کو نیا چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف حکومت پنجاب کے ماتحت فرائض انجام دے رہے تھے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ،خیال رہے سہیل اشرف کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز سے ہے۔