اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خطے میں نئی جنگ کے آفٹرشاکس،پاکستان میںمہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی،ادارہ شماریات نے ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق فروری کے مقابلے مارچ میں مہنگائی میں 1.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،سالانہ شرح 7.30 فیصداگست 2024 کے بعد سب سے زیادہ ہے،رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2025 سے لےکر مارچ2026 کے دوران اوسط مہنگائی 5.67 فیصد رہی۔
شہروں 1.34 ،دیہات میں مہنگائی کی شرح 0.96 فیصد بڑھی،سالانہ بنیاد پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں 12.49 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،خوراک، مشروبات 3.55،ہاوسنگ، بجلی، گیس، پانی 11.50 ، کپڑے ،جوتے 5.80 ،ریسٹورنٹ ہوٹل کے چارجز 5.12،صحت کی سہولیات 7.36 ،تعلیم 9 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔
خطے میں نئی جنگ کے آفٹرشاکس،مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی



















