اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے پی ٹی آئی کو پھرمذاکرات کی دعوت دےدی۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے ملاقات کی،وفاقی وزیرپارلیمانی امورطارق فضل چودھری بھی موجود تھے۔
حکومتی رہنماوں نے پی ٹی آئی کو بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہاپارلیمنٹ ہاوس میں آپ کی تجویز کردہ جگہ پر مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
طارق فضل چودھری نے کہا مذاکرات ہی سیاسی مسائل کا واحد حل ،بال پی ٹی آئی کی کورٹ میں ہے،وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر کو دی گئی دعوت کا جواب ابھی تک نہیں آیا، توقع ہے پی ٹی آئی مذاکرات کی دعوت کو سنجیدہ لے گی۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا غیر ضروری بیانات ،فوٹو سیشن میں کوئی دلچسپی نہیں ،مذاکرات کرنے ہیں تو حکومت سنجیدہ ، مخلصانہ رویہ اختیار کرے،بات چیت کےلئے سنجیدہ کوششیں اور عملی اقدامات ضروری ہیں ،مذاکرات کس سے کس بات پر کرنے ہیں کب کرنے ہیں کسی کو معلوم ہی نہیں، زبانی کلامی یا غیر ضروری بیانات سے وقت ضائع ہوتا ہے۔
PTI کو پھر مذاکرات کی دعوت،حکومت مخلصانہ رویہ اختیار کرے،بیرسٹر گوہر


















