وفاق ،4 صوبوں والا نظام نہیں چل رہا، مزید انتظامی یونٹ بنانا ہوں گے،ایم کیو ایم


ملتان،کراچی:(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے بھی نئے صوبوں کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے 35برس بعد موقف کی تائید،محسن نقوی نے حقیقت کا اعتراف کرلیا۔

وزیر صحت ورہنما ایم کیو ایم مصطفی کمال نے کہاوفاق ،4 صوبوں والا نظام نہیں چل رہا، مزید انتظامی یونٹ بنانے کی ضرورت ہے،کچھ پتہ نہیں بس دوڑ لگی اوربھاگے چلے جا رہے ہیں،پاکستان دنیا کے 180 ملکوں سے بڑا ،مزید انتظامی یونٹ بنانا ہوں گے،ہسپتال ، ادارے چاہئیں لیکن میری کوشش ہے شہریوں کی صحت کیلئے کچھ کریں، کتنے ہسپتال بنائیں گے سارے ہسپتال مریضوں سے بھرے ہیں،مصطفی کمال نے کہا68 فیصد بچے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے غیر محفوظ ،ملک میں سیوریج کا نظام ٹریٹ کرنے کا کوئی حل نہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما فاروق ستار نے کہا35برس بعد موقف کی تائید ہوگئی،محسن نقوی نے حقیقت کا اعتراف کرلیا،معاشی و انتظامی بحران سے نکلنے کا واحد موثر راستہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور نئے انتظامی یونٹس کا قیام ہے،جمہوریت کا مقصد صرف اسلام آباد یا صوبائی دارالحکومتوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ ثمرات عام شہری کی دہلیز تک پہنچنے چاہئیں۔