واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے دائیں بازو کے احمق اور ڈیمو کریٹس کو سمجھنا چاہیے ایران جنگ میں کتنی بڑی کامیابی سمیٹی،ایران کو حالیہ جنگ میں مکمل طور پر شکست ہو چکی، سابق صدر اوبامہ نے ایران کو اربوں ڈالرز فراہم کیے، ایران کیخلاف امریکی فوج کا استعمال ہی نہیں کیا جو ضروری تھا۔
امریکی صدر نے کہادنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سر پرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر ، ایرانی حکام اوبامہ اور جو بائیڈن کو انتہائی ناکام لیڈر سمجھتے تھے،میرے برسر اقتدار آنے سے پہلے ایران مسلسل 47 برس من مانی کرتا رہااب سب کچھ بدل گیاامریکہ پھر سے طاقتور ہو چکا ۔
دوسری جانب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ایران سے مذاکرات کےلئے چیزیں ٹھیک جا رہی ہیں،میرا شاید آئندہ 2روز میں سوئٹزرلینڈ جانا متوقع ہے، وٹکوف اورکشنر مذاکرات کےلئے موجود ہیں،ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کے شواہد نہیں ۔
احمق و ڈیمو کریٹس کو سمجھنا چاہیے ایران جنگ میں کتنی بڑی کامیابی سمیٹی،ٹرمپ


















