مظفر آباد، میر پور(مشرق نیوز) میرپور آزاد کشمیر میں سرغنہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے گھر سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈیڈیال میرپور میں کالعدم تنظیم کی کور کمیٹی کے ممبر مہران کے گھر پر چھاپہ مارا ،تلاشی کے دوران ڈرون، 12 بور گن، گولیاں، پسٹل سمیت اسلام آباد پولیس سے چھینا گیا ہیلمٹ و مشکوک سامان ملا،کالعدم تنظیم کے سرغنہ مہران کے ملازم شاہد اسلم کے مطابق مہران نے دھرنے میں جاتے ہوئے سامان منتقل کرنے کےلئے 2 ایمبولینسیں گھر منگوائی تھیں،ایمبولینسز کے ذریعے اسلحہ، گولیاں و دیگر سامان خفیہ طور پر مظفر آباد منتقل کیا گیا،ملازم نے کہا مہران 5 کلاشنکوفیں، 2 بارہ بور بندوقیں اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی ساتھ لےکر گیا،پتھر، کانچ کی بوتلیں ، غلیلیں بھی دھرنے کےلئے استعمال کی جاتی رہیں،دوسری جانب انجمن حسینیہ بھمبر نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کر دی،اعلامیے کے مطابق محرم صبر، قربانی، ایثار اور حق و صداقت کے پیغام کو یاد کرنے کا مہینہ، انتشاری کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں کے باعث جاری دفعہ 144 کے نفاذ سے مذہبی اجتماعات متاثر ہونے کا خدشہ ہے،کسی احتجاجی تحریک سے کوئی تعلق نہیں، نوجوان کشیدگی اور تصادم کا باعث بننے والے اقدامات سے اجتناب کریں۔
سرغنہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے گھر سے اسلحہ برآمد



















