کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ سازش ، خواجہ آصف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ایکشن کمیٹی کا کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب 12 نشستیں ختم کرنے کامطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہاجمہوری سوچ کا تقاضا ہے مطالبہ کرنےوالے معاملہ 7 جولائی کو عوام کے سامنے رکھیں اور خلق خدا کو فیصلہ کرنے دیں ورنہ اقدام بلیک میلنگ تصور ہوگا،سیالکوٹ شہر و تحصیل سے کشمیر اسمبلی کی ایک سالم سیٹ ،پاکستان قومی اسمبلی کی 2نشستیں ہیں، باقی پاکستان میں کشمیر اسمبلی کے حلقے پھیلے ہیں ، کشمیری مہاجروں کی زیادہ تعداد جموں سے ہے۔

وزیر دفاع نے کہا اکتوبر 1947 میں مہاجر 2 لاکھ سے زائد جانوں کی قربانی دےکر سیالکوٹ شہر و تحصیل میں آکر بسے ،لاکھوں عصمتیں لٹیں اور ہزاروں بیٹیاں اغوا ہوئیں، آپ کس طرح مہاجروں کو حق سے محروم کرسکتے ہیں؟،کئی دہائیاں مہاجروں نے نہایت کسمپرسی کی حالت میں گزاریں،اپنی رائے تسلیم کرانے کےلئے جمہوری راستہ اپنائیں۔