وزیر اعظم شہباز شریف 23 تا 25 مئی چین کا دورہ کریں گے


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اعظم 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے،چینی صدرشی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں متوقع ،پاک چین تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے،دورہ چین میں سی پیک، تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون پر اہم بات چیت ہو گی۔