پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے:عطا تارڑ

اسلام آباد:( ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے معرکہ حق کے دوران پاکستان نے نہ صرف عسکری میدان میں کامیابی حاصل کی بلکہ سفارتی و بیانیہ کی سطح پر بھی مؤثر انداز میں اپنا موقف دنیا کے سامنے منوایا، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔


پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے زیر اہتمام معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا بھارت کے بڑے بڑے دعوے چند گھنٹوں میں ہی بے بنیاد ثابت اور غرور خاک میں مل گیا، پاک فضائیہ و ایئر ڈیفنس سسٹم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور عالمی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، دشمن کو چند گھنٹوں میں ہی پسپائی اختیار کرنا پڑی اور سیز فائر کے لیے خود رابطہ کرنا پڑا۔

وفاقی وزیر نے کہاوزیراعظم شہباز شریف کے وژن اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت نے کلیدی کردار ادا کیا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور پاک بحریہ کی تیاری بھی قابل تحسین رہی ، پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔