واشنگٹن: (بیورورپورٹ)امن کی جانب پیشرفت، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان و دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکدیا۔
ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا پاکستان و دیگر ممالک کی درخواست پر ایران کےخلاف مہم میں حاصل ہونےوالی غیر معمولی عسکری کامیابی ،ایرانی نمائندوں کےساتھ حتمی معاہدے کی جانب پیشرفت کے پیش نظر اہم فیصلہ کیا ،باہمی اتفاق سے طے پایا اگرچہ ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رہے گی تاہم پراجیکٹ فریڈم یعنی آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کے منصوبے کو عارضی طور پر روک دیا جائےگا، وقفے کا مقصد جانچنا ہے آیا مجوزہ معاہدے کو حتمی شکل دے کر دستخط کیے جا سکتے ہیں یا نہیں۔
اپنے ایک اور بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران طے شدہ شرائط مان لے توجنگ ختم اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی،ایران کی جانب سے شرائط مان لینے کی صورت میں جاری آپریشن ایپک فیوری فوری طور پر ختم کر دیا جائے گا ،خطے میں کشیدگی کم ہو سکتی ہے،امریکی صدر نے خبردار کیا اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو تو بمباری دوبارہ شروع اور بدقسمتی سے شدت اور سطح پہلے سے کہیں زیادہ ہوگی،ایران کیلئے فیصلہ کن موقع ہے ،عالمی امن کےلئے ذمہ دارانہ رویہ اپنانا ہوگا،مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے کی تیاری کرنا قبل ازوقت ہے۔
پراجیکٹ فریڈم روکدیا،ایران معاہدہ کرے ورنہ شدید بمباری ہوگی،ٹرمپ کی پھر دھمکی



















