پیٹرولیم لیوی فوری ختم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے، فاروق ستار

کراچی:(بیورورپورٹ)سینئرر ہنماایم کیوایم فاروق ستار نے کہا ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیر اعظم کےساتھ ملکر امن کا پرچم لہرایا، موجودہ حکومت میں ایم کیو ایم کا بھی کلیدی کردار ہے، پٹرولیم لیوی کو ختم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا پاکستان نے معرکہ حق میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،بھارت کو دھول چٹائی، معرکہ حق سے عالمی امن تک چلے گئے ، پوری دنیا میں پاکستان کو تسلیم کیا گیا۔