نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان میں مزید زمینوں پر قبضے کا حکم

مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون کی آڑ میں مزید زمینوں پر قبضے کا حکم دےدیا،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے جنوبی لبنان میں موجود سکیورٹی زون کو مزید وسعت دینے کا حکم دیا ہے جسے وہ موجودہ حفاظتی علاقہ قرار دیتے ہیں، اقدام کا مقصد حزب اللہ کی جانب سے دراندازی کے خطرے کو مکمل طور پر روکنا اور اینٹی ٹینک میزائلوں کی فائرنگ کو سرحد سے دور دھکیلنا ہے،علاوہ ازیں اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کرپشن الزامات پر وزیراعظم نیتن یاہو کی معافی کی درخواست وزارت انصاف کو واپس بھجوا دی،اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے درخواست پر فیصلے کےلئے مزید مواد طلب کرلیا، صدر کے قانونی مشیر نے اپنے بیان میں کہا جاری عدالتی کارروائی کے دوران معافی دینے کے اختیارات سے متعلق سابقہ مثالوں اور اضافی قانونی مواد کی ضرورت ہے، خاص طور پر ایسے معاملات میں جہاں سفارتی یا سکیورٹی نوعیت کے عوامل شامل ہوں،دوسری جانب امریکہ کے ری پبلکن انفلوئنسر ٹکر کارلسن نے نیتن یاہو کی کرپشن سے متعلق دستاویزی فلم اپنے چینل پر جاری کر دی، فلم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کرپشن سے متعلق اسرائیلی پولیس تفتیش کی1000 ٹیپس پر مشتمل ہے تاہم اسرائیل میں فلم پر پابندی عائد ہے۔