نئے صوبوں کی بات ایجنڈے پر نہیں، موجودہ نظام ہی کامیاب او ر رہے گا،رانا ثنا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے آزاد کشمیر کے انتخابات کو صاف شفاف قرار دیتے ہوئے کہا ن لیگ حکومت بنائے گی،موجودہ نظام ہی کامیاب او ر آئندہ بھی رہے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاپنجاب میں ترقی پر آزاد کشمیر کے لوگوں نے ن لیگ کو ووٹ دیا،تیسرے مرحلے کے بعد پیپلزپارٹی نتائج کو تسلیم کرلے گی،بلاول بھٹو کو اچھی طرح معلوم ہے الیکشن فری اینڈ فیئر،اتحادی نہیں اپنی حکومت بنائیں گے،نئے صوبوں کی کوئی بات ایجنڈے پر نہیں، پارلیمانی جمہوری نظام ،1973 کے آئین میں کوئی کمی نہیں، موجودہ نظام 50، 60 سال سے پورے ملک کو سنبھالے ہوئے ہے، بہت سے مسائل ، مارشل لا اور آمریت بھی آئی، آئین نے ملک ،وفاق کو جوڑے رکھا۔

مشیر وزیراعظم نے کہانظام ،آئین پر سچائی کے ساتھ عمل کریں تو ڈیلیور کرےگا، آئین کی خلاف ورزی کریں، نظام کو آسیب کی طرح جکڑے رکھیں تو کام کیسے کرے گا۔