خیبر پختونخوا میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ مزید10خوارج جہنم واصل


راولپنڈی،اسلام آباد،کوئٹہ:(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ مزید10خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اعظم ورسک اور ضلع دیر میں کارروائیوںکے دوران مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا،چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا، انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں پوری شدت کےساتھ جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا،حکومت اور پوری قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ادھر بولان کے علاقے دوسہ کراس چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا،پولیس ،سکیورٹی فورسز نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش کےلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔