آبنائے ہرمز پر پیشرفت سے امریکہ ،ایران مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی، پاکستان

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے آبنائے ہرمز پر پیشرفت سے امریکہ ،ایران مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی،خطے میں امن کےلئے برادر ممالک کےساتھ ملکر سفارتی تعاون جاری رکھےں گے،غزہ میں امن فوج کی کوئی باضابطہ تجویز سامنے آئی تو جائزہ لےاجائےگا،پاکستان بنگلہ دیش کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں طاہر اندرابی نے کہا پاکستان امید کرتا ہے آبنائے ہرمز پر اتفاق رائے سے اسلام آباد مفاہمتی فریم ورک پر عمل آگے بڑھے گا، آبنائے ہرمز بحران میں برادر ممالک نے مشترکہ سہولت کاری کا موثر کردار ادا کیا، غزہ میں امن کےلئے حماس کے غیر مسلح ہونے کےساتھ اسرائیل کا مقبوضہ علاقوں سے انخلا بھی لازمی ہے،سابق بنگلہ دیش وزیر اعظم کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان بنگلہ دیش کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا،تجارتی بحری جہازوں پر حملے بین الاقوامی قانون و بحری سلامتی کی خلاف ورزی ہیں،پاکستان ،سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون بدستور جاری رہے گا،افغانستان میں موجود دہشتگرد وںکو بھارتی معاونت حاصل ہے ،اچھے تعلقات یا تخریب کاروں کی حمایت طالبان کو ایک انتخاب کرنا ہوگا ۔