واشنگٹن،تہران :(بیورورپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا امریکہ کاپورے خطے،آبنائے ہرمز کے زمینی علاقوں پر مکمل کنٹرول ہے،ایران کےخلاف فوجی آپشنز اب بھی موجود ہیں،ایران میں مہنگائی ریکارڈ سطح پر ہے، ایران کے پاس پیسہ ، بحریہ ،فضائیہ نہیں، اپنے فوجیوں ،پولیس اہلکاروں کو تنخواہیں بھی ادا نہیں کر رہا، افراط زر 350 فیصد تک جاپہنچا،اب صرف دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔
جنوبی کیرولائنا میں انتخابی ریلی کے دوران ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیتے ہوئے کہاایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنا چاہئے اور خبردار کیا ایسا ہونے کی صورت میں بہت برے نتائج سامنے آئیں گے۔
آبنائے ہرمز امریکی علاقہ ،تہران درست ڈیل کیلئے تیار نہیں،ٹرمپ



















