واشنگٹن:(بیورورپورٹ)سی آئی اے نے ایران کے ارادوں پر شکوک کا اظہار کردیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوز کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے امریکی صدرو اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا امریکی انٹیلی جنس اداروں کی معلومات ایران کی جانب سے مجوزہ جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے معاملے پر سنجیدہ شکوک پیدا کرتی ہیں۔
وزیر خارجہ مارکو روبیو ،وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی مجوزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر تحفظات کا اظہار کیا ،نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر معاہدے کے حامی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وائٹ ہاوس میں معاہدے کے اعلان سے قبل متعدد اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوئے ،انٹیلی جنس رپورٹس کا جائزہ لیا گیا ،رپورٹس کے مطابق ایران کی اندرونی گفتگو و مذاکراتی موقف میں نمایاں فرق ملا،سی آئی اے ڈائریکٹر ریٹکلف ،مارکو روبیو نے کہامعلومات کی بنیاد پر شک ہے، خفیہ معلومات بتاتی ہیں ایران کے اصل ارادے معاہدے والے وعدوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔
سی آئی اے نے ایران کے ارادوں پر شکوک کا اظہار کردیا



















