ای سی سی نے خیبر پختونخوا کو گندم فراہمی کی منظوری دےدی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے خیبر پختونخوا کو گندم فراہمی کی منظوری دےدی،وزیراعظم کی ہدایت پروزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے صوبے کے عوام کو گندم کی فراہمی کےلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ۔

وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہاخیبر پختونخوا کو گندم سال کے آغاز میں مقرر کی گئی سرکاری قیمت پر فراہم کی جائے گی،فیصلہ وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی مظہر ، مقصد ملک بھر میں خوراک کی دستیابی یقینی اور عوامی مشکلات کم کرنا ہے،وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے موثر اقدامات جاری رکھے گی۔