چناب کے بہاو میں کمی، پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کرلی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی کے معاملے پر پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کرلی،ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق مرالہ کے مقام پر چناب میں پانی کی کمی سندھ طاس معاہدے کی شقوں سے مطابقت نہیں رکھتی، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی،پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے بھارتی ہم منصب سے تفصیلات طلب کی ہیں۔