خلیج فارس کا مستقبل امریکہ کی موجودگی کے بغیر روشن ہوگا،ایرانی سپریم لیڈر


تہران:(مشرق نیوز)ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہاہے خلیج فارس کا مستقبل امریکہ کی موجودگی کے بغیر روشن ہوگا، تہران و خلیجی ہمسایہ ممالک کا مقدر مشترکہ ، خطے میں غیر ملکی عناصر کےلئے کوئی جگہ نہیں،آبی راستوں پر دشمن کی رکاوٹوں کا خاتمہ کرینگے۔

اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہاآبنائے ہرمز صدیوں سے بہت سے شیطانوں کی لالچ کا مرکز ،فروری کے آخر میں شروع ہونےوالی جنگ کے بعد ایرانی عوام نے اپنی آنکھوں سے ایرانی افواج کی ثابت قدمی، چوکسی اور بہادرانہ جدوجہد کے خوبصورت مظاہر دیکھے۔

سپریم لیڈر نے خطے میں عدمِ تحفظ کا ذمہ دار امریکی فوجی موجودگی کو قرار دیتے ہوئے کہا امریکہ ، سرائیل کے ایران پر حملوں اور بعد کی کارروائیوں نے خطے کو غیر محفوظ کیا ،ثابت ہو چکا خلیج فارس کے ممالک میں امریکی موجودگی ،اڈے خطے میں عدمِ تحفظ کی سب سے بڑی وجہ ہیں،امریکہ کے کٹھ پتلی اڈوں میں خود اپنی سلامتی کی صلاحیت نہیںاپنے حامیوں کو کیا تحفظ فراہم کرینگے۔

پاسداران انقلاب کی ائیرو اسپیس فورس کے کمانڈر مجید موسوی نے خبردار کیا اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا چاہے محدود ہی کیوں نہ ہو تونتیجے میں امریکی مفادات ،اڈوں پر طویل و دردناک حملے کیے جائیں گے،دیکھا ہے آپ کے علاقائی اڈوں کے ساتھ کیا ہوا اب یہی کچھ آپ کے جنگی جہازوں کے ساتھ ہوتا دیکھیں گے۔