موجودہ نظام قائم رہنے تک ملک ٹھیک نہیں ہو گا:نعیم الرحمن

کراچی (بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمت نے کہا ہے قرضے عوام لیں اور واپس عوام کریں،موجودہ نظام قائم رہنے تک ملک ٹھیک نہیں ہو گا،پاکستان کے حالات خراب ہوتے ہیں تو اشرافیہ کے حالات بہتر ہوتے ہیں،پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاامریکہ خلیجی ممالک کی حفاظت نہیں کر سکتا صرف اسرائیل کی کرتا ہے، ایران امریکہ مذاکرات کےلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،ایران کی لیڈر شپ اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایران نے امریکہ کے ناقابل شکست ہونے کے تاثر کو تباہ کیا، ٹرمپ مڈ ٹرم الیکشن میں کامیابی کےلئے معاملہ جلد حل کرنا چاہ رہے ہیں،امیر جماعت اسلامی نے کہا ملک کی معیشت پر چند لوگوں کی اجارہ داری ہے، آئی پی پیز میں جو بجلی بنتی نہیں اس کے بھی پیسے دیتے ہیں، ارب روپے کا جہاز والی وزیر اعلیٰ سکولوں کو آو¿ٹ سورس کر رہی ہیں، پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرا رہی اب تو غزہ میں بھی الیکشن ہو گئے، ایران و امریکہ کے درمیان مذاکرات کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں لیکن ٹرمپ کا رویہ درست نہیں۔