آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو اڑادیں: ٹرمپ کا حکم

واشنگٹن، تہران (بیورو رپورٹ+ مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا معاملے میں کوئی تاخیر یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی،سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو حکم دیا چھوٹی ہو یا بڑی ہر کشتی کو نشانہ بنایا جائے، آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کر دیا جائے، کوئی ہچکچاہٹ نہیں ، دشمن کے تمام 159 بحری جہاز سمندر کی تہہ میں جا چکے ہیں، امریکی مائن سوئپرز آبنائے ہرمز کو صاف کرنے میں مصروف ہیں،دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ایران کےساتھ جنگ بندی میں توسیع کے معاملے پر وقت کی کوئی قید نہیں ہے،امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق ٹرمپ نے کہا وہ تنازع کے خاتمے کےلئے کسی عجلت میں نہیں اور وہ ایک بہترین معاہدہ چاہتے ہیں،دوسری جانب ایران کے صدارتی دفتر نے کہا انصاف، وقار اور دانش مندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایرانی قیادت کے اندر مثالی اتحاد ہے،ترجمان ایران صدارتی دفتر مہدی طباطبائی نے امریکی صدر کا نام لیے بغیر کہا کہ دشمن سیاسی پروپیگنڈا کر رہا ہے، جھوٹ گھڑنے کے بجائے، انہیں اپنی وعدہ خلافی، دھونس اور فریب کاری بند کرنی چاہیے، انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے،علاوہ ازیں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا وعدہ خلافی، ناکہ بندی اور دھمکیاں حقیقی مذاکرات میں راہ میں رکاوٹ ہیں، ایران نے مذاکرات اور معاہدے کا خیر مقدم کیا اور کرتا رہے گا، دنیا کو آپ کی منافقانہ بیان بازی، دعوو¿ں اور عمل میں تضاد نظر آ رہا ہے،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت ہے،جنوبی کوریا کے خصوصی ایلچی نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی، عباس عراقچی نے ایران کےخلاف امریکی و اسرائیلی حکومتوں کے جرائم سے آگاہ کیا،عباس عراقچی نے اپیل کی دیگر ممالک امریکی و اسرائیلی حملوں کی واضح الفاظ میں مذمت کریں، ایران بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی سلامتی اور مفادات کے دفاع کےلئے اقدامات کر رہا ہے، اقدامات کے نتائج کی ذمے داری جارح قوتوں پر عائد ہوتی ہے۔