کراچی سے لاہور جانیوالی کوچ پر کنڈیارو کے قریب نامعلوم افراد کا پتھراو

کنڈیارو (مشرق نیوز) کراچی سے لاہور جانے والی مسافر کوچ پر کنڈیارو کے قریب نامعلوم افراد نے پتھراو کر دیا۔ اس واقعہ میں خواتین اور بچوں سمیت 10 مسافر زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بس ڈرائیور اور موٹر سائیکل سواروں میں تکرار ہوئی تھی جس کے بعد مقامی افراد نے کوچ پر حملہ کیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔