گریڈ 17 اور اوپر کے تمام افسر وں کیلئے سالانہ اثاثے ظاہر کرنا لازم


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)گریڈ 17 اور اوپر کے تمام افسر وں کیلئے سالانہ اثاثے ظاہر کرنا لازم،حکومت نے سول سرونٹس کنڈ کٹ رولز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سرکاری ملازمین کو بلاگ، ولاگ اور میڈیا پلیٹ فارم چلانے کےلئے اجازت درکار ہوگی،نئے قواعد وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کیے، فوری طور پر ملک بھر کے تمام سرکاری ملازمین پر لاگو ہوں گے،سرکاری ملازمین کو ڈیجیٹل پورٹل پر اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی ،جانچ پڑتال فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کرے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا مفادات کے ٹکراو کی صورت میں متعلقہ افسر فیصلہ سازی کے عمل سے الگ ہوگا، سرکاری ملازمین ،اہلخانہ کےلئے تحائف لینے پر سخت پابندی ہوگی ،حکام کسی بھی وقت سوشل میڈیا تفصیلات طلب کرسکتے ہیں۔