غیر ملکی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کےلئے تیار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بڑی غیر ملکی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کےلئے تیار ،آئندہ4 سے 5 سال میں 30 سے 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

سی ای اوانڈس موٹرز علی اصغر جمالی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاپاکستان میں الیکٹرک وہیکل لانچ کرنے کیلئے تیار ہیں، حکومت 5کی بجائے 10سالہ کلیئر آٹو پالیسی دے،پالیسی میں ابہام نہ ہو بالکل واضح ہونی چاہیے،5سال میں 30 سے 40 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہےں۔