لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں شرمناک اقدام، زچگی آپریشنز کا مقابلہ،وزیر صحت کانوٹس


لاہور: (سٹاف رپورٹر)لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں شرمناک اقدام، زچگی آپریشنز کا مقابلہ، ویڈیو سامنے آنے پر وزیر صحت کا نوٹس،سخت کارروائی کا عندیہ دےدیا۔

ذرائع کے مطابق لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں 2 خواتین کے سی سیکشن (آپریشن) کے دوران ڈاکٹر طیبہ ،عائشہ کی ٹیمیں تھیٹر میں موجود تھیں،سٹاف نے ویڈیو بناتے ہوئے کہادونوں ٹیموں کے درمیان تیز ترین آپریشن کرنے کا مقابلہ چل رہا ہے ،فیصلہ ڈاکٹر عیسیٰ کریں گے۔

ویڈیو بنانے والی لڑکیوں نے کہا ایک ڈاکٹر طیبہ ،دوسری عائشہ کی سپورٹر،دونوں کے درمیان فل مقابلہ چل رہا ہے،ذرائع کے مطابق ویڈیو سخت پابندی کے باوجود ڈاکٹرز کی ٹیم نے ہی بنائی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرکے سخت کارروائی کا عندیہ دےدیا،شہریوں نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہامریضوں کی زندگیوں کو داو پر لگانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔