سڈنی (مشرق نیوز) روزانہ صرف 11 منٹ کی اضافی نیند دل کے دورے کے خطرات میں واضح کمی واقع کر سکتی ہے۔آسٹریلیا، برازیل اور چلی کے محققین کی ٹیم کو مطالعے میں معلوم ہوا کہ کم صحتمندانہ طرز زندگی (یعنی چھ گھنٹوں سے کم نیند اور قلیل ورزش) میں معمولی تبدیلی زندگی بہتر کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ روزانہ 11 منٹ کی اضافی نیند، ساڑھے چار منٹ کی ورزش اور 60 گرام سبزی کھانا سنجیدہ نوعیت کے قلبی مرض کے خطرات 10 فی صد تک کمی کر سکتا ہے جبکہ آٹھ گھنٹے کی نیند، 40 منٹ کی ورزش اور اچھی غذا یہ خطرہ 57 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔
تحقیق میں سائنسدانوں نے 53 ہزار درمیانی عمر کے برطانوی افراد کی نیند کی عادات اور ورزش کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یہ ڈیٹا سمارٹ واچ جیسی پہننے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے حاصل کیا۔
صرف11منٹ کی اضافی نیند جان لیوا کیفیت سے بچا سکتی ہے: تحقیق


















