مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں گے،ایرانی صدر

تہران: (مشرق نیوز) ایرانی صدر نے بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میںمسعود پزشکیان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا عوام کو درپیش معاشی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں،خام مال کی قیمتوں میں اضافے اور جنگی اثرات کے باعث مہنگائی بڑھی،ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایرانی صدر نے کہاوزیر انصاف عدلیہ کےساتھ ملکر قیمتوں میں بے ضابطگیوں اور خلاف ورزیوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔