ڈھاکہ (مشرق نیوز) بنگلہ دیش سے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستان کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تنزلی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے 44.44 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان ٹیم 33.33 فیصد کے ساتھ ساتویں نمبر پر چلی گئی۔
آسٹریلیا 87.50 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ نیوزی لینڈ 77.78 فیصد کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ 75 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ سری لنکا کی 66.67 فیصد کے ساتھ چوتھی اور بھارت 48.15 فیصد کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔
بنگلہ دیش سے شکست،پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تنزلی



















