آپریشن غضب للحق کے اثرات، دہشتگردی میں 42 فیصد کمی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) آپریشن غضب للحق کے اثرات ، دہشت گرد حملوں میں 42 فیصد کمی آگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں دہشت گرد حملوں میں مارچ کے مقابلے 42 فیصد کمی ہوئی، اپریل میں ملک بھر میں دہشتگردی کے 85 حملے ریکارڈ کیے گئے جبکہ مارچ میں حملوں کی تعداد 146 تھی،سکیورٹی فورسز نے اپریل میں 224 دہشت گرد جہنم واصل کیے۔

اپریل میں ہونےوالے حملوں کے نتیجے میں 67 افراد جاں بحق ہوئے، مارچ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 106 تھی،اپریل میں جاں بحق ہونے والوں میں 28 سکیورٹی اہلکار، 37 عام شہری اور امن کمیٹی کے 2 ارکان شامل ہیں، اپریل میں 100 افراد مختلف دہشتگرد حملوں میں زخمی ہوئے جن میں 54 شہری،46 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔