پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن ، بھارت تحقیقات سے بھاگ گیا، عطا تارڑ


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے سول و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے،پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن ، بھارت تحقیقات سے بھاگ گیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا پاکستان دہشتگردی کےخلاف عالمی سطح پر فرنٹ لائن ریاست کا کردار ادا کر رہا ہے ،دی جانےوالی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، بھارت داخلی مسائل اور ناکامیوں کا الزام پاکستان پر عائد کر کے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے،معرکہ حق میں پاکستانی قوم، افواج اور ریاستی اداروں نے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا،کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں گرفتاری بھارتی دہشتگرد ذہنیت کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان نے بلااشتعال جارحیت کاذمہ داری، تدبر ، قومی یکجہتی کےساتھ صورتحال کا مقابلہ کیا،پہلگام واقعہ نے عالمی سطح پر بھارتی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا،ریاستی اداروں کے درمیان مکمل یکسوئی پاکستان کی سب سے بڑی طاقت،چیلنجز سے نمٹنے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت قابل تحسین ہے۔

عطا تارڑ نے کہاجموں و کشمیر عالمی تنازع ،کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا ،عالمی برادری مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔