شاہینوں کی تاریخی فتح،آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20سیریز میں کلین سویپ


لاہور: (سپورٹس رپورٹر)شاہینوں کی تاریخی فتح، تیسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 111 رنز سے شکست دیکر وائٹ واش کردیا۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے میچ میں کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،قومی ٹیم نے 207رنز کا بڑا ٹوٹل سکور بورڈ پر سجایا،صائم ایوب 56 ، بابر اعظم 50 اور شاداب خان نے 46 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی،ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم محض 16.7 اوورز میں 96 رنز پر چلتی بنی۔

پاکستان کی جانب سے نواز نے تباہ کن باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کینگروز کو واپسی کا ٹکٹ تھمایا ،شاہین آفریدی 2 ، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

صدر آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ودیگر نے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کرکٹ ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی 20سیریز کے تمام میچز اپنے نام کیے،کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ میں غیر معمولی مہارت، جذبے ،ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا،کامیابی محنت کانتیجہ ہے،امید کرتے ہوئے جیت کا شاندار سلسلہ آئندہ بھی برقرار رہے گا۔