لاہور: (سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے ٹی 20ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلہ دیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت ٹیم نہ بھیجنے کے معاملے پر بنگلہ دیشی حکومت کا پاکستانی حکومت سے رابطہ ہوا ،بنگلہ دیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا۔
پاکستانی حکام نے کہا بنگلہ دیش کی معقول اور درست وجوہات ہیں، عمل درآمد ہونا چاہئے ،بھارت کو کسی ملک کو ڈرانے دھمکانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان نے بنگلہ دیش کی مکمل حمایت کردی



















