کراچی (مشرق نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفی کمال نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی طرف کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر کو گورنر سندھ بننے سے خالد مقبول صدیقی نے رکوایا۔
جنرل ورکر اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر مصطفی کمال نے کہا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے موجودہ گورننس ماڈل کو یکسر تبدیل کردیں گے، اختیارات اور وسائل آئینی طور پر پاکستانیوں کے دروازے تک پہنچائیں گے کیونکہ اسی میں پاکستان کی بقا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والی جماعت ہے، کارکنان کو آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد جاری رکھنی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا سندھ حکومت 18 سال میں وفاق سے 22 ہزار ارب روپے لے چکی پھر بھی کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کو بنیادی ضروریات دینے میں ناکام رہی ہے، سندھ کے شہری علاقوں کو حقوق دلانے کیلئے 26 جولائی سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائیگا۔
وسیم اختر کو گورنر سندھ بننے سے خالد مقبول صدیقی نے رکوایا: مصطفی کمال


















