اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر کی موجودہ نازک ترین صورت حال کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ صورت حال کی بہتری کے لئے جماعت اسلامی پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اس سلسلے میں پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور دیگر قومی قیادت سے ملاقاتیں کر کے صورت حال کو معمول پر لانے کی کوششیں کریں گے، جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ایک اور کمیٹی جموں و کشمیر ایکشن کمیٹی سے رابطہ کے لیے قائم کی ہے،فیصلہ اسلام آباد میں حافظ نعیم الرحمٰن کی صدارات میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کو ثالثی کی پیش کش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے موجودہ حالات کسی طور قابل قبول نہیں۔ کشمیریوں کی پاکستان سے لازوال وابستگی کسی شک و شبے سے بالا ہے۔
دریں اثنا جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے، امن کو موقع نہیں دیا گیا تو ایسی دراڑ پیدا ہوگی جس کو بھرنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ بات چیت پاکستان کے فریم ورک میں رہتے ہوئے ہی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں پاکستان کو نظر بد لگ گئی یا ہماری اپنی فاقہ مستی کا نتیجہ ہے، پاکستان کاآئین احتجاج کی اجازت دیتا ہے، حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان خلا پیداہوچکا ہے،سب کو توبہ کرنی چاہیے۔
مصطفی نواز کھوکھر نے کہا حافظ نعیم الرحمان گھمبیر مسئلے کے حل کی تلاش کےلئے آئے ، کشمیر کی صورت حال کی وجہ سے پورا پاکستان پریشان ہے، آزاد کشمیر کے سیاسی عمل کو داغدار کردیا گیا، حالات ہاتھ سے نکلتے ہیں تو پاکستان کے عالمی سطح پر موقف کو نقصان ہو گا، کشمیر کی صورت حال بہتر بنانے میں جماعت اسلامی کی کوششیں خوش آئند ہیں۔
آزاد کشمیر مسئلے کا حل تشدد نہیں افہام و تفہیم سے نکالاجائے، صاحبزادہ وسیم حیدر
اداکارہ و رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بھارتی جین زی کو گٹر جنریشن قرار دےدیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا لاپتہ ہونےوالا پالتو کتا مل گیا
الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں ، بلاول بھٹو
صاف پانی منصوبہ دل کے بے حد قریب ، سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،مریم نواز
پی ٹی آئی بائیکاٹ چھوڑ کر جمہوری عمل میں حصہ لے، وزیراعلیٰ سندھ
سینٹ ،قومی اسمبلی اجلاس آزاد کشمیر انتخابات کے بعد بلانے کا فیصلہ
بغاوت،نظم و ضبط کی خلاف ورزی ،اسرائیلی فوج کے14 اہلکار برطرف، قید کی سزا
فضائی حملے عراقی عوام یا حکومت کیخلاف نہیں تھے، سعودی عرب
پٹرول بم عوام پر بھاری،27اشیا کے نرخ بڑھ گئے،ایل پی جی بھی مہنگی



















