تہران:(مشرق نیوز)سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقرقالیباف نے کہا ہے امریکہ کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔
چینی پیپلز کانگریس کے نائب صدر سے ملاقات میں باقر قالیباف نے کہا چین ایران کے درمیان سیاسی اقتصادی تعاون کو سراہتے ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کومزید فروغ دیاجائےگا،ایران چین کے مضبوط تعلقات دنیا میں کشیدگی کم کرنے میں موثر ثابت ہوں گے، چین ایسا ملک جو مشکل اوقات میں ساتھ کھڑا رہا ، آبنائے ہرمز میں چینی جہازوں کی آمدورفت کے مسائل حل کردئیے۔
سپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا اسرائیل امریکہ کےساتھ ہوئے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرے گا، خطے میں ایران کی دفاعی قوت اسرائیل کو جنگ دوبارہ شروع کرنے سے روک دے گی، منظم حکمت عملی، درست سیاسی اقدامات کے ذریعے کشیدگیوں کو کم کرنا ہوگا۔
چینی پیپلز کانگریس کے نائب صدرنے کہا چین ،ایران کی دوستی بہت قدیم ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔
بیلاروس کی ایوان نمائندگان کے سپیکر ایگور سرگینکو سے ملاقات کے دوران باقر قالیباف نے کہا طے پانے والی مفاہمت پر مکمل عملدرآمد کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں، امریکہ ،اسرائیل تہران کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں ناکام رہے تو ایران جوابی کارروائیاں دوبارہ شروع کرے گا،امریکہ ایران کا فوجی طور پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا،معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی پر خاموش نہیں رہےں گے،اسرائیل کی دھمکیاں بے بنیاد اور بے وقعت ہیں،امریکہ کو خود ہی جنگ بندی کی درخواست کرنا پڑی۔
معاہدے پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو جوابی کارروائیاں دوبارہ شروع کرینگے،باقرقالیباف


















