لاہور:(وقائع نگار)لاہور سمیت متعدد شہروں میں بارش،درخت، بجلی کے پول گر گئے، 4افراد زخمی ہوگئے۔
کینال روڈ، گلبرگ، مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، جوہرٹاﺅن، چونگی امرسدھو، ملتان روڈ، وحدت روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، علامہ اقبال ٹاﺅن، مسلم ٹاﺅن میں بھی خوب بادل برسے،ملتان و گردونواح میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہوئی۔
جعفرآباد میں مٹی کے طوفان کے بعد موسلا دھار بارش سے تباہی مچ گئی، درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، خاتون سمیت 4افراد زخمی ہو گئے،بہاولنگر، خان پور اور کالاباغ میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی، درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگئی، سندھ میں نوڈیرو، شہداد کوٹ، کندھ کوٹ اور موہنجوداڑو میں تیز ہواں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی،سکھر میں بارش کےساتھ ہی مواصلاتی نظام معطل ہو گیا ، سیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
لاہور سمیت متعددشہروں میں بارش،حادثات،4افراد زخمی


















