اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،سپورٹس رپورٹر)کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری،وزیراعظم نے پی ایس ایل11کافائنل سٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت دےدی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاوزیراعظم نے فرنچائز مالکان کی درخواست کو منظور کیا اورکفایت شعاری مہم پر بھی زور دیا ،فیصلے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دریں اثنافائنل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت اتوار سے شروع ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق فائنل میچ کی ٹکٹوں اور انتظامات کیلئے ہونےوالے اہم اجلاس میں سکیورٹی و لاجسٹکس معاملات سمیت مجوزہ پلان پر تفصیلی مشاورت کی گئی،ٹکٹوں کے مجوزہ نرخوں کی منظوری چیئرمین پی سی بی دیں گے۔
کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری،پی ایس ایل11کافائنل سٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت


















