آئندہ 15 سالوں میں لاکھوں نوجوانوں کو ملازمتیں نہ ملنے کا خدشہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) عالمی بینک نے پاکستان سمیت ترقی پذیرممالک میں آئندہ 10 سے 15 سال کے دوران لاکھوں نوجوانوں کو نوکریاں نہ ملنے کا خدشہ ظاہر کردیا،عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں روزگار کو ترقی پذیر ممالک کا بڑامسئلہ قرار دیاگیا ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ہونےوالے اجلاس میں تشویش کا اظہارکیا گیا ، صدر عالمی بینک اجے بانگا نے کہا روزگار غربت کم کرنے کا سب سے موثر ذریعہ ہے،عالمی بینک نے لاکھوں نوجوانوں کو نوکریاں نہ ملنے کاخدشہ ظاہر کرتا ہے،اجلاس میں بتایاگیا پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے نوکریوں کے مواقع مزیدکم ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے ترقی پزیرممالک میں روزگار پیدا کرنے کواولین ترجیح قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیرممالک میں اگلے 10 سے 15 سال میں 1.2 ارب نوجوان روزگار کے قابل ہوں گے۔