تہران :(مشرق نیوز)آبنائے ہرمز کی رونقیں بحال،بحری جہاز گزرنا شروع ہوگئے۔
میری ٹائم مانیٹر میرین ٹریفک کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز یونان اور لائبیریا کے ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق سیز فائر اعلان کے بعد ابھی تک آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت کم ہے۔
شپنگ ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے اعداد و شمار میں بہت کم نقل و حرکت دکھائی دی ،سیز فائر پہلا قدم ،مطلب یہ نہیں کمرشل شپنگ فوری نارمل ہو جائے گی، جہازوں کے مالکان حفاظتی چینلز، فلیگ سٹیٹس، وار رسک انشوررز کی رہنمائی کے منتظر ہیں۔
جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کی رونقیں بحال،بحری جہاز گزرنا شروع


















