یو پی سے ہر مسلمان کو نشاندہی کرکے باہر نکالیں گے، وزیراعلیٰ اترپردیش کی ہرزہ سرائی

آسام (مشرق نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلمانوں کےخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت ریاست سے مسلمانوں کو نکال دے گی،آسام میں خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا بی جے پی آسام کو مسلم دراندازوں سے پاک کرسکتی ہے اور ہر مسلم کو نشاندہی کرکے نکالا جائےگا، اب اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا اور نہ ہی کسی عبادت گاہ سے بلند آواز کی اجازت ہوگی۔