اسلام آباد: (بیورورپورٹ) آئی ایم ایف نے سٹیٹ بینک سے خطے کی کشیدہ صورتحال میں سخت ترین مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال میں مہنگائی بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھی جائے، مشرق وسطیٰ کی حالیہ سنگین صورتحال کے باعث افراط زر میں غیر معمولی اضافے کے خدشات برقرار ہیں،خطے میں کشیدگی کے باعث افراط زر بڑھے تو سٹیٹ بینک شرح سود میں اسی تناسب سے اضافہ کرے،سٹیٹ بینک کے فیصلوں کی سٹرونگ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی خوراک و ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاو کی قریبی نگرانی کر رہے ہیں، کشیدہ صورتحال کے باعث سنگینی بڑھی تو پالیسی کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
سٹیٹ بینک سخت ترین مانیٹری پالیسی برقرار رکھے،آئی ایم ایف


















