ایران پر حملوں کے بعد خطہ خطرناک موڑ پر کھڑا ہے،پاکستان


نیویارک:(بیورورپورٹ) پاکستان نے کہا ہے ایران پر حملوں کے بعد خطہ خطرناک موڑ پر کھڑا ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا پاکستان عرب دنیا کےساتھ تاریخی و گہرے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ،اقوامِ متحدہ ،لیگ آف عرب سٹیٹس آپس میں تعاون مضبوط کریں کیونکہ عالمی سیاسی غیر یقینی صورتحال میں علاقائی تنظیموں کےساتھ شراکت داری لازمی ہے۔

عاصم افتخار نے کہا پاکستان تنازعات کے پرامن حل و مکالمے کو فروغ دینے کےلئے عرب لیگ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے،اسرائیل کو فلسطین، شام ، لبنان سمیت تمام عرب علاقوں سے اپنا غیر قانونی قبضہ ختم کرنا ہو گا۔