پی ایم اینڈ ڈی سی کا میڈیکل کالجز میں داخلہ پالیسی تبدیل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) ایم ڈی کیٹ امتحانات کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے،پی ایم اینڈ ڈی سی نے آئندہ سال سے میڈیکل کالجز میں داخلہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرصحت سید مصطفی کمال کاکہنا ہے کہ فیصلہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر اکیڈمی مافیا سے نجات کیلئے کیا گیا،فیصلے پر عملدرآمد آنے والے انٹرمیڈیٹ امتحان کے ساتھ ہی ہوگا، اس سے پہلے ایف ایس سی امتحان کے 4 سے6 ماہ بعد ایم ڈی کیٹ کاامتحان لیا جاتا تھا،ایف ایس سی امتحان اورایم ڈی کیٹ کے درمیان 6 ماہ میں اکیڈمی مافیا بچوں سے لاکھوں بٹورلیتا تھا۔

وزیرصحت نے مزید کہا کہ امیر والدین کے بچے تو مہنگی ٹیوشن فیس دےکر تیاری بھی کرلیتے ہیں لیکن متوسط گھرانوں کے بچے اکیڈمیز میں تیاری سے محروم رہ جاتے ہیں، ایف ایس سی کے بعد دو، دو مرتبہ امتحان کی تیاری نہیں کرنا پڑےگی، ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اب ایف ایس سی امتحان کے 6 روز بعد شروع ہوں گے۔