مریم نواز کاانقلابی اقدام،چیف منسٹرز کارڈیک سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز

لاہور:(وقا ئع نگار) مریم نواز کا انقلابی اقدام،چیف منسٹرز کارڈیک سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز،طویل ویٹنگ لسٹوں کو 6 ماہ میں ختم کرنے کا ہدف مقرر کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پروگرام شروع کیا، منظوری کے بعد باقاعدہ اجرا بھی کر دیا گیا ،منتخب سرکاری و نجی ہسپتالوں میں دل کے امراض کا مفت علاج فراہم کیا جائےگا،پنجاب کے 9 سرکاری ،15 نجی کارڈیک ادارے پروگرام میں شامل ، سہولت صوبے کے مستقل رہائشی دل کے مریضوں کےلئے مختص ہے،چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پہلے مریض کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری بھی مکمل کر لی گئی ،حکومت نے پروگرام کےلئے سالانہ 3 ارب سے زائد فنڈز مختص کردئیے۔

مریم نواز نے اوپن ہارٹ سرجری کی طویل ویٹنگ لسٹوں کو 6 ماہ میں ختم کرنے کا ہدف بھی مقرر کردیا،معلومات کےلئے ہیلپ لائن قائم ،مریض پیر تا ہفتہ صبح 8 سے رات 11 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا حکومت دل کے ہزاروں مریضوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے،پروگرام امراض قلب میں مبتلا افراد کو مفت و بروقت علاج کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا۔