پی آئی اے نے ٹوٹا رشتہ پھر جوڑ دیا،6 سال بعد لندن کا فضائی آپریشن بحال


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی آئی اے نے ٹوٹا رشتہ پھر جوڑ دیا،6 سال بعد لندن کا فضائی آپریشن بحال،پہلی پرواز پی کے 785 نے 325 مسافروں کےساتھ اسلام آباد سے اڑان بھر لی،سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایم علی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا۔

افتتاحی پرواز کی تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا ،قرعہ اندازی کے ذریعے 660 سی سی گاڑی خوش نصیب مسافر کے نام نکالی گئی دیگر مسافروں کو بھی تحائف دئیے گئے،تقریب میں پی آئی اے کنسورشیم کے چیئرمین عارف حبیب ،ہوابازی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

سیکرٹری ڈیفنس نے کہا پرواز دونوں ملکوں اور لوگوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے لندن آپریشن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاپی آئی اے برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو براہ راست سفری سہولیات کی فراہمی کےلئے پر عزم ہے۔