لاہور: (سپورٹس رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قذافی سٹیڈیم آمد،کھلاڑیوں سے ملاقات،پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ دیکھا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کیا اور ٹیمز مالکان سے تعارف کرایا۔
وزیر اعلیٰ نے پی ایس ایل 11 میں شریک تمام ٹیموں کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، مریم نواز کا افتتاحی میچ کی دونوں ٹیموں حیدر آباد کنگز اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں سے بھی تعارف کرایا گیا ، لیجنڈ وسیم اکرم پی ایس ایل 11 کی ٹرافی گراونڈ میں لائے،افتتاحی میچ سے قبل قومی ترانہ بجایا
گیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 11کے آغاز پر تمام ٹیموں کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی قذافی سٹیڈیم آمد،کھلاڑیوں سے ملاقات،افتتاحی میچ دیکھا


















