بابر اعظم ان فٹ یا ڈراپ؟ معمہ حل ہو گیا

لاہور (مشرق نیوز) بابر اعظم ان فٹ ہیں یا انہیں ڈراپ کیا گیا، اس حوالے سے معمہ حل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم کو دورہ بنگلہ دیش کیلئے سکواڈ میں شامل نہیں کیا تھا، اسکی وجہ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی تھی۔

بعد ازاں کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر کو ڈراپ نہیں کیا ہم نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتے ہیں اسی لئے آرام دیا۔ تاہم گزشتہ دنوں سلیکشن کمیٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں عاقب جاوید نے کہا کہ بابر اور فخر فٹنس مسائل کی وجہ سے باہر ہوئے، بورڈ سے تحقیقات کرنے کا کہیں گے کہ ایسا کیسے ہو گیا، ورلڈکپ کے بعد تو دونوں نے کوئی کرکٹ ہی نہیں کھیلی تھی۔

ان متضاد بیانات سے ابہام پیدا ہوگیا تھا، اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بابر اعظم اور فخر زمان دونوں ادھوری فٹنس کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک ہوئے تھے، بابر کی کارکردگی پر بھی اس کا بڑا اثر پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز اس بات سے لاعلم تھے، انہوں نے فزیو کلف ڈیکن کی کلیئرنس رپورٹ پر انہیں منتخب کیا تھا۔