لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ ثناءعسکری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر منہاج علی عسکری کے ہارر کنٹینٹ کی وجہ سے انکے گھر میں جنات والا ماحول بن گیا ہے۔
اداکارہ کے مطابق انکے شوہر اداکار اور آر جے منہاج علی عسکری کو ہارر اور خوفناک کہانیوں میں خاص دلچسپی ہے، وہ اس وقت ڈراموں میں زیادہ متحرک نہیں بلکہ زیادہ تر توجہ یوٹیوب کیلئے کنٹینٹ بنانے پر دے رہے ہیں، اسی مقصد کیلئے انہوں نے اپنے گھر کے اندر ہی ایک سٹوڈیو بھی قائم کر رکھا ہے جہاں وہ ہارر کہانیاں سناتے ہیں۔
ثناءعسکری نے بتایا کہ اب میرا بیٹا بھی بڑا ہو رہا ہے اور کبھی کبھار اپنے والد کے کام میں شامل ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ دونوں ملکر مجھے ڈرا بھی دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چند ماہ قبل مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے گھر کے اندر کسی نے مجھے منہاج کی آواز میں پکارا ہو، حالانکہ اس وقت منہاج وہاں موجود نہیں تھے، اس واقعہ کے بعد میں نے منہاج سے درخواست کی کہ وہ ہارر کنٹینٹ بنانا کم کر دیں۔
اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ مسلسل خوفناک کہانیوں اور اس نوعیت کے ماحول کی وجہ سے ہمارے گھر میں جنات کیلئے دوستانہ ماحول بن گیا ہے۔
شوہر کی وجہ سے گھر میں جنات دوست ماحول ہے: اداکارہ ثناءعسکری


















